برلن (ر پورٹنگ آن لائن)جرمن وزارت صحت نے کہاہے کہ جرمن حکومت کو اگلے برس کے اوائل میں کورونا ویکسین کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں اس وقت کورونا وائرس سے پھیلنے والی متعدی و مہلک بیماری کووڈ انیس کی سارے ملک میں چوتھی لہر پھیلی ہوئی ہے۔ایسے میں ملکی وزارتِ صحت نے مدافعتی ویکسین کی لاکھوں خوراکوں کی ممکنہ کمی کا اظہار کیا۔ اس قلت کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب جرمنی میں حکومت کی جانب سے لوگوں کو بوسٹر یا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
جرمن وزارتِ صحت کے بیان میں واضح کیا گیا کہ 2022 کے پہلے کوارٹر میں کووڈ انیس کے خلاف مدافعت فراہم کرنے والی ویکسین کی خوراکوں کی قلت ساٹھ ملین تک پہنچ جائے گی۔ اس قلت کا اظہار کاروباری حلقے پہلے ہی کر چکے ہیں۔









