لاہور( رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جب مسلح جتھے ریاست پاکستان پر حملہ کردیں گے تو پھر ان کے خلاف کارروائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا، پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگانے والا بھارت خود ایک دہشتگرد ملک ہے.
بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی سے پاکستانیوں کے حوصلہ نہیں ٹوٹیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان سے ہی کلبھوشن یادیو پکڑا گیا ،ہم جیسے لوگ جو خطے میں باہمی تعاون و امن پر یقین رکھتے ہیں جب وہ شواہد کے ساتھ بھارتی دراندازی دیکھتے ہیں تو بھارت کامقدمہ کمزور ہوتاہے، بھارت دنیا میں جومقدمہ ہمارے خلاف لئے پھر رہا ہے .
حالیہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے واقعات سے وہ مقدمہ کمزورہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدل ہیں جو لوگوں کو ڈھال بناکر حملہ کرتے ہیں، بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی سے پاکستانیوں کے حوصلہ نہیں ٹوٹیں گے، ایک ملک کی حمایت سے علیحدگی پسندوں کا معصوم شہریوں پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا، بلوچستان میں ٹرین پر دہشتگردوں کا حملہ جنگ کی ایک قسم ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاک افواج اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جس طریقے سے انہوں نے دہشتگردوں کا واصل جہنم کیا، دہشتگردی کے واقعہ میں جو لوگ شہید ہوئے ان کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری ملٹری فورسز دنیا کی بہترین فورسز ہیں اور اس طرح کی بھارتی دہشتگردی سے بھرپور انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی حقوق دینے میں اگرچہ کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھی کوئی اپنے لوگ نہیں ہیں ،چند مٹھی بھر دہشتگرد جو بھارتی فنڈنگ کے ذریعے حملے کرتے ہیں ان سے کیسے بات کریں، کسی بھی مسئلے کا حل ڈائیلاگ ہوتا ہے لیکن جب کوئی طاقت کی زبان استعمال کرتا ہے تو پھر یہ لڑائی ہے۔