بابر اعظم 37

جب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کو اوپننگ سے ہٹایا ہے، ٹیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے،تنویر احمد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو بابر اعظم اور رضوان کو اوپننگ سے ہٹانے کو قرار دیا ہے۔پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف بدترین کارکردگی اور شکستوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کیا ہے۔تنویر احمد نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ جس نے جو مرضی بولنا ہے بولے، لیکن جب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کو اوپننگ سے ہٹایا ہے، ٹیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے سلیکٹرز نے مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کے بجائے ان دونوں کو پہلے ٹیم سے باہر کیا اور ان کو بے عزت کیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے سب سے زیادہ رنز کرنے والے جبکہ محمد رضوان پاکستان کی جانب سے بابر اعظم کے بعد دوسرے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بیٹرز ہیں۔

و سال قبل ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پہلے رائونڈ سے اخراج کے بعد بابر اعظم سے کپتانی لے کر انہیں اور محمد رضوان کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔بابر اعظم کی تو ایک سال بعد واپسی ہو گئی، تاہم محمد رضوان اب تک سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں