زرتاج گل 148

جب بھی عوامی عدالت لگے گی تو عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے‘زرتاج گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جب بھی عوامی عدالت لگے گی تو عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اسکرپٹ اوپر والے کا سب سے بھاری ہے کہ تم بائیس بے ضمیروں کا تو سودا کر سکتے ہو، لیکن بائیس کروڑ محب وطن پاکستانیوں کو نہیں خرید سکتے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں زرتاج گل لکھتی ہیں کہ جب بھی عوامی عدالت لگے گی، تو عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں