نفسیات

جا پان، جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا معاملہ صارفین کی نفسیات کو متاثر کر رہا ہے

ٹو کیو (رپورٹنگ آن لائن)فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا معاملہ صارفین کی نفسیات کو متاثر کر رہا ہے ۔اتوار کے ورز چینی میڈ یا کے مطا بق جاپان کے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی تاریخ قریب آرہی ہے۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے دوسرے بڑے شہر اور جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں واقع مقام ” بوسان “میں ماہی گیری کی صنعت سے وابستہ افراد نے 11 جون کو نشاندہی کی ہے کہ مئی 2023 کے آغاز سے ہی آبی مصنوعات کے آرڈرز کم ہونا شروع ہو گئے ہیں اور بین الاقوامی اور گھریلو آرڈرز میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بوسان میں ماہی گیری کی صنعت سے وابستہ لوگوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ جب جوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج ہو جائے گا تو یہ ماہی گیری صنعت کو شدید نقصان دے گا ۔ ان افراد نے امید ظاہر کی کہ حکومت، جاپان کی جانب سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے زبردستی اخراج سے جنوبی کوریا کے تمام شعبوں پر پڑنے والے اثرات کو مدنظر رکھ کر اسے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے اقدام سے روکنے کے لیے فعال طور پر جواب دے گی ۔