ڈازھو (رپورٹنگ آن لائن)جاپان نے پاکستان کو 3ـ0 سے شکست دے کر انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ جیت لیا، فاتح ٹیم کے یوما فیوجی وارا نے دو اور تاتسوا کی یاسوئی نے ایک گول کیا۔
چین کے شہر ڈازھو میں انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ کا فائنل جاپان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جس کے پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کر سکی۔دوسرے کوارٹر میں جاپان کو پینلٹی کارنر ملا جس پر یوما فیوجی وارا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔تیسرے کوارٹر میں یوما فیوجی وارا نے پنالٹی کارنر پر دوسرا گول کر کے جاپان کی برتری دگنی کر دی۔
چوتھے کوارٹر میں جاپان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان تاتسوا کی یاسوئی نے گول کر کے جاپان کی برتری 3ـ0 کر دی۔فائنل میں پاکستان کو 6 پنالٹی کارنر ملے مگر کسی سے بھی فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکا، فیصلہ کن معرکہ جاپان کی 3ـ0 کی برتری پر ختم ہوا۔









