جاپان 21

جاپان میں ہزاروں افراد کا حکومت کی عسکری توسیع اور آئین میں ترمیم کے خلاف احتجاج

ٹو کیو (رپورٹنگ آن لائن) دس ہزار سے زائد جاپانی شہریوں نے جاپان کی قومی اسمبلی ہال کے سامنے احتجاج کیا اور جاپان کے امن کے آئین میں سانائے تاکائیچی انتظامیہ کی جانب سے ترمیم کی مخالفت کی ۔ 80 سال پہلے 3 نومبر کو، ‘جاپان کا آئین’ باضابطہ طور پر جاری کیا گیا تھا۔ یہ آئین 3 مئی 1947 کو باضابطہ طور پر نافذ ہوا جس میں “جنگ نہ کرنے اور عسکری طاقت کو برقرار نہ رکھنے کی پابندی” شامل ہے ۔

یہ آئین جاپان کی جنگ کے بعد بین الاقوامی نظام میں واپسی اور جنگ کے بعد جاپان کے امن پسندی کے راستے کی طرف لوٹنے کی قانونی بنیاد بھی تھی۔ جاپانی حکومت کے حالیہ اقدمات دوبارہ عسکری توسیع کا واضح اشارہ دے رہے ہیں جو ‘امن کے آئین’ کی خلاف ورزی ہے اور اسی لیے مختلف حلقوں کی جانب سے ان اقدامات کو تنقید کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں