وزیرِ اعظم آبے شِنزو 269

جاپانی وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے خلاف اقدامات بڑھانے کا عزم

ٹوکیو (ر پورٹنگ آن لائن) جاپان کے وزیرِ اعظم آبے شِنزو نے کہا ہے کہ وہ ایک اور ہنگامی حالت کا اعلان

کرنے سے گریز کی غرض سے معمّر افراد اور وائرس کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار لوگوں کو کورونا وائرس

سے بچانے کیلئے کام کریں گے۔ شنزوآبے نے ناگاساکی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگرچہ نئے

متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم بہت سے مریض ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے اور نہ ہی

بہت سے لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ ہسپتالوں میں بستر بھی معقول تعداد میں ہیں۔وزیرِاعظم آبے ن

ے کہا کہ عالمگیر وباء کے جاپان کی معیشت پر اثرات 2008ء کے عالمی مالیاتی بحران سے بڑے ہوں گے۔

اْنہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریباً 9 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کا جو امدادی منصوبہ گزشتہ جمعہ کوکابینہ نے

منظور کیا ہے وہ چھوٹے اور درمیانے حجم کے کاروباری اداروں کی مدد کیلئے استعمال ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں