ادویات 28

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، غریب اور متوسط طبقے کے لیے جینا محال

قصور(ادویات )ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے جینا محال کر دیا ہے۔ انسولین(ہیوما پین)کی قیمت 2220 روپے سے بڑھ کر 4720 روپے، تھائیرونورم 85 سے 290 روپے،سنی ڈی کیپسول کی قیمت 450 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کردی گئی ہے اور سربیکس زی سمیت دیگر عام استعمال کی ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادویات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ اور ڈی ریگولیشن پالیسی نے مریضوں کو شدید مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث شوگر، بلڈ پریشر اور تھائیرائڈ جیسے امراض کا علاج اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔

اس سنگین صورتحال پر قابو پانے کے لیے عوام اور سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس انسانی بحران کا فوری نوٹس لیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دوا کوئی تعیش نہیں بلکہ زندہ رہنے کا حق ہے،لہذا حکومت ادویات کی قیمتوں میں حالیہ غیر منصفانہ اضافے کو واپس لے کے لیے وفاق پر دبا ڈالے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غریب مریضوں کو سستی ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی شہری محض پیسوں کی کمی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں