شاہین آفریدی

جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا، شاہین آفریدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلی ایک روزہ سیریز جیتنے پر خوشی ہوئی، تاریخ بنی، پہلی بار سائوتھ افریقا کے خلاف ہوم سیریز جیتے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو معلوم ہے کن غلطیوں پر کام کرنا ہے، غلطیوں پر آپس میں بات کرتے ہیں۔ٹیم کپتان نے کہا کہ جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا، یہ عمل کھیل کا حصہ ہوتا ہے، فیلڈنگ گزشتہ کچھ عرصے سے بہتر ہوئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرکٹ بہتر کرنی ہے تو ہر کھلاڑی کو ذمے داری لینی ہوگی۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ رضوان سے سب سے پہلے کپتانی سے متعلق بات چیت کی تھی، انہوں نے ہی مجھے بتایا کہ وہ کپتانی چھوڑ رہے ہیں۔