کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ
امتحانات 2020 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی ڈی ایس
تھرڈ پروفیشنل کا 10 اگست 2020 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 16 ستمبر 2020 ء کو منعقد ہوگا،جبکہ 12 اگست کو ملتوی ہونے والا
پرچہ اب 18 ستمبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کا 08 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 15 ستمبر 2020 ،
جبکہ 11 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ 17 ستمبراور 13 اگست کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 19 ستمبر2020 ء کو منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔








