ابراہیم ذوالفقاری 44

جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے،ایران

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی یا جنگ میں مزید شدت آئی تو پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائے گا، ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے، جس میں مخالفین خود دھنس جائیں گے۔

دوسری جانب خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے بھی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کی جانب سے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کر لے، یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں