جارج فلوئیڈ 122

جارج فلوئیڈ کے قتل کو ایک برس مکمل،صدربائیڈن کی وائٹ ہائوس میں فلوئیڈ کے خاندان سے ملاقات

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)سیاہ فام امریکی باشندے جارج فلوئیڈ کے ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں مارے جانے کے واقعے کو ایک برس مکمل ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اس موقع پر وائٹ ہائوس میں فلوئیڈ کے خاندان کے افراد سے ملاقات کریں گے۔ مینیاپولیس میں یادگاری تقریبات کا بھی انعقات کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ برس آج ہی کے دن ایک پولیس کارروائی کے دوران جارج فلوئیڈ کے قتل کے بعد پورے امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ رواں برس اپریل میں پولیس افسر ڈیرک شاوِن کو فلوئیڈ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ اس 45 سالہ سابق پولیس افسر کو سزا 25 جون کو سنائی جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں