انٹر میڈیٹ 162

ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون گیارہویں جماعت کے تعلیمی سیشن 2021ـ23کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا

سرگودہا(ر پورٹنگ آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون گیارہویں جماعت کے تعلیمی سیشن 2021ـ23کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیاہے ۔زرائو کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے گیارہویں جماعت کا شیڈول دیا کہ تعلیمی اداروں میں آن لائن رجسٹریشن انٹری اور بورڈ کو بمعہ فیس بھجوانے کی تاریخ 8 دسمبر ہے جبکہ لیٹ فیس 5سو روپے کے ساتھ بورڈ میں رجسٹریشن 23دسمبر تک کروائی جاسکے گی ۔

جماعت گیارہویں کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے ‘ پروسیسنگ فیس 395 روپے ‘ سپورٹس فیس سو روپے ‘ بورڈ ڈیلپمنٹ فنڈز دو سو روپے ‘ سکالر شپ فیس 80روپے جبکہ کل فیس 1775 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ 23دسمبر تک ایکٹورہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں