انٹرمیڈیٹ امتحانات

ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات آج سے شروع ہوں گے

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات آج 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔جس کے لئے طلبا و طالبات رول نمبر سلپ جاری کر کے امتحانی مراکز قائم اور نگران عملہ تعینات کر کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گے ۔زرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام 10 جولائی سے انٹرمیڈیٹ کے امتخانات کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گے جن میں طلبائ و طالبات کو رولنمبر سلیپس جاری کر کے امتخانی سنٹرز اور نگران عملہ کے ساتھ سکیورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ امسال این سی او سی کے ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پی کے تحت صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے۔

سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میٹرک کے انعقاد کے لئے سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں 196 امتخانی مراکز قائم کر دیئے گے۔جہاں آج دس جولائی سے شروع ہونے والے امتخانات میں 57 ہزار 616 امیدوران شرکت کریں گے جن میں 29 ہزار 201طلبا اور 28 ہزار 415 طالبات شامل ہیں جن کے لئے 99 مردانہ اور 93 زمانہ جبکہ چار مشترکہ امتخانی سنٹرز قائم کر کے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گے جس میں سرگودھا بورڈ نے ایک ہزار 595 مردوخواتین عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات اسی ماہ 29 جولائی سے شروع ہونے متوقع ہیں۔