عبدالعلیم خان

ثابت ہو گیا خطے میں کشیدگی کے پیچھے بھارت کاہاتھ،عبدالعلیم خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں کامیاب کارروائیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہو گیاکہ خطے میں کشیدگی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہی کار فرما ہے ۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افواج پاکستان کیلئے تہنیتی پیغام میں کہاکہ پاک فوج نے بلا اشتعال دراندازی کرنیوالوں کومنہ توڑ جواب دیا،بیرونی جارحیت کا بھر پورجواب دیکر وطن عزیز کا دفاع ممکن بنایا گیا،بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر ایسی کارروائیاں معنی خیز ہیں.

افغانستان سے دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں،وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ پاک فوج کو دو اطراف سے ایک ہی دشمن کا سامنا ہے ،ہمارے شاہین 24 گھنٹے چوکنا ہیں اور کوئی ایڈونچر نہیں ہونے دیں گے ۔