تیمور اکبر 76

تیمور اکبر کی اپنی مہندی میں پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر تیمور اکبر کی اپنی مہندی میں بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور اکبر سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور گانے ایک لڑکی چاہیے خاص خاص پر دوستوں کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔حنا آفریدی اس دوران موجود ہیں اور تالیاں بجا کر انہیں داد دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر کے ساتھ مہندی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تیمور کے نام کی مہندی لگادی۔اداکارہ نے اس پرمسرت موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ تیمور اکبر سیاہ لباس کا انتخاب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں