فوادچوہدری 156

تیل قیمتوں میں کمی کےلئے اپوزیشن کے پاس جادو کا چراغ ہے تو بتائے‘فوادچوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں

۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی کہ اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے ؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں