تھیلیسیمیا

تھیلیسیمیا جیسے جان لیوا مرض سے لڑنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا ، ڈی پی او راشد ہدایت

اوکاڑہ
( شیر محمد)تحفظ مرکز اوکارہ نے علی جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے تھانہ شیرگڑھ کے علاقہ میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا۔
کیمپ میں پولیس افسران، تاجران، وکلاء، طلبہ، عام شہریوں اور مزدور طبقے نے بھرپور شرکت کی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت خون کے عطیات دیے۔ اس فلاحی سرگرمی میں 65 سے زائد بوتلیں خون عطیہ کیا گیا، جو تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے علاج میں استعمال ہوگی۔

ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا تھا تھیلیسیمیا جیسے جان لیوا مرض سے لڑنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ خون کا عطیہ انسانیت کی خدمت اور زندگی بچانے کا عظیم عمل ہے
عوامی و سماجی حلقوں نے تحفظ مرکز اوکاڑہ اور پنجاب پولیس کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نہ صرف امن و امان کے قیام میں بلکہ انسانیت کی خدمت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس فورس عوام کی خدمت کے ہر میدان میں پیش پیش ہے، اور ایسے فلاحی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔