ڈاکٹر یاسمین راشد 96

تھانہ حملہ کیس : یاسمین راشد کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) تھانہ شادمان پر حملہ کے لئے اکسانے کے الزام کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرسماعت 17 اگست کے لئے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کےرجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا ۔

عدالت نے سرکار اور تھانہ شادمان کے مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے ، درخواست ضمانت میں سرکار اور تھانہ شادمان کے مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں