چینی وزیرِ خارجہ 45

تھائی اور کمبوڈیائی افواج کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے چین کے صوبہ یون نان کے شہر یوشی میں تھائی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سیہاسک پھوانگک ٹکیو سے ملاقات کی۔

پیر کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی کشیدگی پر گہری توجہ رکھتا ہے اور اس تنازع کے نتیجے میں عام شہریوں کے جانی نقصان اور لوگوں کی بے گھری پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فریقوں کی کوششوں سے تھائی اور کمبوڈیائی افواج کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جو امن کی جانب ایک اہم ابتدائی قدم ہے، اور چین اس پیش رفت کو اطمینان کی نظر سے دیکھتا ہے۔

وانگ ای نے واضح کیا کہ چین آئندہ بھی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، آسیان کے کردار کی حمایت کرے گا، جنگ بندی کی نگرانی کے لیے آسیان مبصر مشن کو مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہے، اور دونوں ممالک کے اہل شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے ۔

تھائی وزیرِ خارجہ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے تنازع کے حل کے لیے چین کی جانب سے “ایشیائی طریقۂ کار” کے تحت کی گئی مثبت اور تعمیری کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ پائیدار جنگ بندی کے قیام اور حقیقی و دیرپا امن کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں