فی تولہ سونا 106

تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں جمعہ کو سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے سے 3218 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں