تمباکو

تمباکو کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 43 فیصد کمی ہوئی ہے،ادارہ شماریات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)تمباکو کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 43 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 4.55 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2023 میں تمباکو کی برآمدات کی مالیت 7.98 ارب روپے رہی تھی۔

اس طرح دسمبر2023 کے مقابلہ میں دسمبر2024 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 3.43 ارب روپے یعنی 42.98 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔