شبلی فراز

تمام صوبوں میں ایک ساتھ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز احسن اقدام،شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں ایک ساتھ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز احسن اقدام ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا تمام وفاقی اکائیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا، عوام کی صحت اور روزگار کا تحفظ نئے پاکستان میں اولین ترجیح ہے۔