مہوش حیات 404

تمام رنگ اچھے لگتے ہیں لیکن کالا رنگ میرا پسند یدہ ہے’ مہوش حیات

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ اچھا اور خوبصورت لباس آپ کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتاہے،میں بچپن سے ہی اچھالباس پہننے کی شوقین ہوں اور آج بھی یہی شوق برقرار ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ خدا نے خوبصورتی عطا کی ہو اور اس کے ساتھ اگر دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جائے تو انسان کی شخصیت او رحسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مجھے تمام رنگ اچھے لگتے ہیں لیکن کالا رنگ میرا پسند یدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی بے پناہ مصروفیات ہیں او رجب بھی وقت ملتا ہے تو میں اپنی نیند پوری کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں