لاہور( رپورٹنگ آن لائن)رئیلٹی شو تماشہ سیزن فائیو کے فاتح ببرک شاہ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مختلف ٹی وی شوز میں ان کی طلب بڑھ گئی ہے،اس کے علاوہ انہیں مختلف پوڈکاسٹس میں بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے رئیلٹی شو تماشہ سیزن فائیو میں ببرک شاہ نے ٹرافی اور انعامی رقم جیت کر کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد مختلف اداروں اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے بھی انہیں تقریبات میں مدعو کیا جا رہا ہے۔
پوڈکاسٹ کرنے والے افراد بھی ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں اپنے پروگراموں میں مدعو کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ببرک شاہ نے اپنی کامیابی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہوں کہ مجھے انہیں اتنی بڑی کامیابی ملی۔ پہلے فلمی ہیرو تھا لیکن اب عوامی ہیرو بن گیا ہوں۔انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی اہلیہ اور دوستوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ان سب کی محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی نے مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔









