مدد کی اپیل 151

تعلیم کی خواہشمند افغان لڑکی کی انجلینا جولی سے مدد کی اپیل

لاس اینجلس (رپورٹنگ آن لائن) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی سے تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ایک افغان لڑکی نے مدد کی اپیل کردی۔انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ بند ہونے پر ایک افغان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے بارے میں بتایا ہے۔اْنہوں نے اس خط کے بارے میں لکھا کہ’اْنہیں یہ خط ایک افغان لڑکی کی طرف سے موصول ہوا ہے، جوکہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے ہائی سکولوں کی بندش سے متاثر ہونے والے لاکھوں میں سے ایک ہے’۔

اْنہوں نے لکھا کہ’تعلیمی سال کے پہلے ہی دن لاکھوں افغان لڑکیاں جو پہلے ہی 8 ماہ سے تعلیم سے محروم ہیں، یہ نہیں جانتیں کہ وہ دوبارہ کلاس روم میں قدم رکھیں گی یا نہیں’۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وہ یہ پوسٹ اس امید کے ساتھ شیئر کررہی ہیں کہ لوگ ایسی آوازوں کو سننے میں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے، اور افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق کے لیے حمایت اور جدوجہد جاری رکھیں گے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں