کابل کا اعلان 129

ترک اور قطری حکام کا افغانستان کے ایئرپورٹ انتظام سے متعلق بات چیت کیلئے دورہ کابل کا اعلان

انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن)ترکی اور قطر کے حکام کا افغانستان کے ایئر پورٹ کے انتظام سے متعلق بات چیت کیلئے کابل کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کا کہنا تھا کہ ترکی اور قطر کے عہدیداران رات دوحا میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام باضابطہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیلئے کابل جائیں گے۔

ترکی وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ ترک اور قطری کمپنیوں کے درمیان پانچ افغان ایئرپورٹس کو چلانے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کابل کا ممکنہ مشترکہ دورہ بھی زیر بحث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں