رجب طیب اردوان 241

ترکی کا نظام صحت کورونا کے باوجود اپنے پاؤں پر جم کر کھڑا ہے، صدر اردوان

استنبول(ر پورٹنگ آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کا نظام صحت کورونا کے باوجود اپنے پاؤں

پر جم کر کھڑا ہے۔ ترک صدر نے استنبول کے گیوزتپے پروفیسر ڈاکٹر سلیمان یالچن سٹی ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے بتایا کہ دیگر شعبوں کی طرح شعبہ صحت میں بھی اقدامات کا مفہوم کورونا وائرس کی وبا کے دوران زیادہ بہتر طریقے سے سامنے

آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے ساتھ ترکی بھر میں 16 سٹی ہسپتالوں کو عوامی خدمات کے لیے کھولا گیا ہے۔ صدر

اردوان نے کہا حالیہ ایام میں کووڈ۔19 کے واقعات اور آئی سی یونٹس میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کے باوجود ترکی کے نظام ِ

صحت کے باوجود اپنے پاؤں پر جم کر کھڑا ہے، ہم شعبہ طب سے وابستہ انسانوں کے حق کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے

ہی ادا کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں