زینب سونمیز

ترکیہ کی زینب سونمیز نے ومبلڈن ٹینس میں تاریخ رقم کردی

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترکیہ کی زینب سونمیز، ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ وہ ومبلڈن ویمن سنگلز کے تیسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ترک خاتون ہیں۔

وملبڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں ترکیہ کی 23 سالہ زینب سونمیز نے ویمن سنگلز میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے چین کی وانگ ڑنگیو کو 5ـ7 اور 5ـ7 سے شکست دی۔