ایردوآن

ترکیہ شامی علاقے پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا،ایردوآن

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفیروں کے دوبارہ تبادلے کا فیصلہ تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ باہمی حساسیت کے احترام کے پہلوں کی بنیاد پر تعاون اور بات چیت کو مضبوط بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔

ایوان صدر کے بیان میں یہ اشارہ بھی دیا گیا کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والے رابطے میں دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی مسائل پر بات ہوئی۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ان کا ملک شام کے کسی علاقے پر قبضے کی کوشش نہیں کر رہا ہے، نہ ایسا کرے گا۔ اس کے باوجود کہ اپنی سرحد کے ساتھ ترکیہ نے شام کے شمالی حصے میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے کیے ہیں۔