گنبدوں

ترکیہ ، آیا صوفیہ مسجد کی 70 سالہ بندش ختم ہونے کے بعد گنبدوں کی مرمت کا مرحلہ شروع

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترکیہ نے آیا صوفیہ مسجد کے قدیمی اور خوبصورت گنبدوں کی مرمت و تزئین کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چند سال پہلے ترکیہ میں اس عالی شان آیا صوفیہ مسجد میں نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ صدر طیب ایردوآن نے بحال کیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تقریبا ڈیڑھ دہائی کے قریب اس قدیمی اور خوبصورت عمارت کو مصطفی کمال پاشا کے دور میں ترکیہ میں مسلط کیے گئے سیکولر دور میں مسجد کو عبادات کے لیے مکمل بند کر کے اسے ایک عجائب گھر بنا دیا گیا تھا۔

البتہ 2020 سے اسے ایک مسجد کے طور پر عبادت کے لیے کھول دیا گیا۔