صدر مملکت

ترقی یافتہ قومیں اپنے علاقوں میں جنگیں نہیں چاہتیں،صدر مملکت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے علاقوں میں جنگیں نہیں چاہتیں، عورتوں کے حوالے سے معاشرے میں بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، پاکستان نے چالیس سال افغان مہاجرین کی میزبانی کی، کشمیر پر ہونے والے مظالم پر مغرب خاموش رہتا ہے، آئی ٹی سیکٹر میں پچیس ہزار گریجویٹ تیار کررہے ہیں۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں اقدار کمزور پڑتی جارہی ہیں پہلے انسان مفاد پرست ہوتا تھا اب قومیں مفاد پرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں ہونے کے باوجود بھی پاکستانی اپنے ملک کو نہیں بھولتے مجھے اپنے ملک اور عوام پر فخر ہے۔ مستقبل میں غیر رسمی تعلیم کا حصہ بڑھتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1904 تک برطانیہ میں عورت کسی بھی مرد کی ملکیت سمجھی جاتی تھی جنگوں میں سب سے زیادہ متاثر عورتیں اور بچے ہوتے ہیں ترقی یافتہ قومیں اپنے علاقوں میں جنگیں نہیں چاہتیں۔ عورتوں کے حوالے سے معاشرے میں بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں پاکستان نے چالیس سال افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔

کشمیر پر ہونے والے مظالم پر مغرب خاموش رہتا ہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں پچیس ہزار گریجویٹ تیار کررہے ہیں۔