اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ پریڈ گرائونڈ میں امر بالمعروف جلسے میں شرکاء کی تعداد 20لاکھ سے زیادہ تھی ۔
انہوںنے کہا کہ حسن ابدال اور چکری تک شاہراہیں بلاک رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پریڈ گرائونڈ سے کئی کلو میٹر دور رہیں جن میں لاکھوں افراد سوار تھے۔







