امین الحق

تحریک انصاف کی نظر میں پہلے ہم نفیس تھے، پھراچانک دہشتگرد بن گئے‘ امین الحق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پاکستان تحریک انصاف پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کی نظر میں ہم 30 مارچ سے قبل نفیس اوربا وفا تھے لیکن پھر اچانک ہم دہشت گرد اور بے وفا بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال بطوراتحادی ایم کیوایم کو اقدامات میں شامل نہیں کیاگیا، ہم وزیر اعظم سے بات کرتے توہمیں دلاسا دے دیا جاتا۔امین الحق نے سابقہ حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہمیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے عمران خان اور ان کے ساتھی اپنی خامیوں پرغورکریں۔