سعید غنی 207

تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے جنازہ نکلا ہے،سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے کئی نتائج روکے گئے ہیں ،آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا اور وہیں دفن بھی ہوگی۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے جنازہ نکلا ہے۔ خیبرپختونخوا تحریک انصاف کا گڑھ تھا ۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں لایا بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے ترامیم کی ہیں۔

کراچی کی صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی اور فیکٹریاں بند ہورہی ہیں۔ ایم کیو ایم چینی‘ یوریا اور گیس بحران پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کی ٹھیکیدار بننے والی جماعت کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکل رہا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لوگوں کی امید ہیں نوجوان ان کا بازو بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں