مریم اورنگزیب 191

تحریک انصاف دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی،

اتوار کو ضمنی انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو خریدنے پر یقین رکھتے ہیں اور مبینہ لیک آڈیو، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی اور مبینہ آڈیو آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے،وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کو شفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں