کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف درحقیقت پاکستان تحریک الزام ہے، وفاقی حکومت کو الزامات لگانے سے فرصت نہیں ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی کام نہیں ہو سکتے جبکہ سندھ حکومت فنڈز نہ ہونے کے باوجود کام کر رہی ہے۔
منگل کو ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے، گھوٹکی، کندھ کوٹ برج پر کام جاری ہے، صنعتی علاقوں میں کام کئے جا رہے ہیں جبکہ بلاول زرداری اور مراد علی شاہ نے اپنے وعدے پورے کئے ہیں لیکن وفاق کی جانب سے سندھ اس کے حصے کی گیس فراہم نہیں کی جا رہی ہے، سندھ میں عوام کے پاس کھانا پکانے کےلئے گیس نہیں ہے، سندھ حکومت کا وفاق سے مطالبہ ہے کہ گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائے









