خواجہ سعد رفیق 158

تبدیلی کے نام پرعمران مافیا نے قومی اداروں کو تباہ کیا، خواجہ سعد رفیق

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پرعمران مافیا نے قومی اداروں کو تباہ کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف کونکال کرعمران کومسلط کرنا سازش تھی جسکی جڑیں پانامہ مڈل ایسٹ اور مغرب تک پھیلی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پرعمران مافیا نے قومی اداروں کو تباہ کیا،آئین، نظام عدل اورمعیشت کوبلڈوزکیا، جوکرز کی حکمرانی پرعدم اعتماد لازم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں