وزیراعظم عمران خان 169

تاشقند کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی ملاقات

تاشقند(رپورٹنگ آ ن لائن )ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی اکٹھے ہال میں داخل ہوئے جہاں دونوں رہنماوں کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم اور افغان صدر کے درمیان ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ اس دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔ جبکہ دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی ۔

تاشقند میں جاری کانفرنس میں عمران خان، اشرف غنی اور ازبکستان کے صدر شریک ہیں جب کہ 24 ممالک کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس کا مقصد خطے کے ممالک میں رابطے بڑھانا اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں