ریاستی کونسل 29

تائیوان کے بارے میں سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات نے چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کی ہے، چینی ریاستی کو نسل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ بدھ کے روز ایک رپورٹر نے پوچھا کہ تائیوان کے بارے میں جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات پر تائیوان کے مختلف شعبوں کے افراد نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے، اس کے باوجود لائی چھنگ ڈے نے اس کی حمایت اور دفاع کیا ہے۔ اس پر ترجمان کا کیا تبصرہ ہے؟

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان پھنگ چھینگ این نے کہا کہ تائیوان کے بارے میں سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات نے چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کی ہے، جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس سے جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم کو شدید نقصان پہنچا ہے، یہ ایک چین کے اصول اور چین-جاپان چار سیاسی دستاویزات کی روح کے شدید خلاف ہے، اور اس سے چینی عوام کے جذبات شدید طور پر مجروح ہوئے ہیں۔

جاپان کو فوری طور پر غور و فکر کرنا چاہیئے اور اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے تائیوان سے متعلق غلط بیانات واپس لینے چاہئیں۔
لائی چھنگ ڈے کی حرکتیں جاپان کی خوشنودی حاصل کرنے اور تائیوان کو بیچنے پر مبنی ہیں، اور اس کے قول و فعل انتہائی ناگوار ہیں۔ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کو واضح انتباہ ہے کہ انھیں بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے والے ہر اقدام کے نتیجے میں صرف ذلت ہی ہاتھ آئے گی، اور قوم سے غداری کرنے والے ہر مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لازماً کھڑا ہونا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں