بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان نے ایک رسمی پریس کانفرنس کی۔بدھ کے روز لائی چھنگ ڈے کے امریکہ سے ہتھیار خریدنے کے لیے 40 ارب یو ایس ڈالر کے خصوصی بجٹ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان چو فنگ لیئن نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ مکمل طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے، اور اسے خود چینیوں نے حل کرنا ہے ۔
اس معاملے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ اپنی جماعت کے خود غرضی پر مبنی مفادات کے لیے مسلسل ” علیحدگی ” کی اشتعال انگیز کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ، تائیوان کے عوام کو “تائیوان کی علیحدگی ” کی سوچ کے ذریعے جنگ میں دھکیل رہی ہے اور باہر کی قوتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے طاقت کے ذریعے ” علیحدگی ” حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کا راستہ ایک بند گلی کا راستہ ہے جس میں باہر کی قوتوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی چین کی وحدت کو روکا جا سکتاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ” علیحدگی پسند ” کوششوں کی سازشوں کو کچلنے کے لیے مضبوط ارادہ، مضبوط اعتماد، مضبوط عزم اور مضبوط صلاحیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین بیرونی قوتوں کی تائیوان کے امور میں مداخلت کی سخت مخالفت کر تا ہے اور ہر قیمت پر قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرے گا ۔









