تائیوان 132

تائیوان کو اقوامِ متحدہ میں شامل ہونے کا کوئی حق نہیں، چین

بیجنگ( ر پورٹنگ آن لائن)چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تائیوان کو اقوامِ متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے کوئی حق نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ میں دفتر برائے امورِ تائیوان کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا اقوامِ متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ایک بین الاقوامی حکومتی تنظیم ہے جو خودمختار ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔امریکا طویل عرصے سے تائیوان کو اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں