بیڈ ویئر ز 108

بیڈ ویئرزکی قومی برآمدات میں جنوری کے دوران 13.71 فیصد تک کا اضافہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)بیڈ ویئر ز کی قومی برآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 13.71 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 80.4 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جنوری 2024 کے دوران بیڈ ویئر ز کی برآمدات کی مالیت 70.7 ارب روپے رہی تھی۔

اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران بیڈ ویئر ز کی ملکی برآمدات میں 9.7 ار ب روپے یعنی 13.71 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں