فرانس

بین الاقوامی فوجداری عدالت ، گرفتاری کرے گا یا نہیں، فرانس جواب دینے سے ہی انکاری

پیرس(رپورٹنگ آن لائن )بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے جنگی جرائم کے سلسلے میں مبینہ ذمہ داروں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر نیتن یاہو کی وجہ سے ایک نیا تنازعہ پیدا ہو چکا ہے ۔ جس سے بین الاقوامی قانون کی عمل داری کی ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے لیکن اب تازہ معاملہ فرانس کے حوالے سے روسی صدر پوتین کی گرفتاری کے بارے میں سوال پر سامنے آگیا ہے۔

فرانس نے اس بارے میں سرے سے سوال کا جواب دینے اور تبصرہ کرنے سے ہی انکار کر دیا ہے کہ اگر فرانس کو روسی صدر کو گرفتار کرنا پڑے گا تو کیا وہ فوجداری عدالت فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل کرے گا؟جس کا جواب دینے سے فرانس نے انکار کردیا ہے ۔