لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ بیوٹیشن ندا خان نے پاکستان میں خواتین کو ہنر مندبنانے کے لئے بیوٹی انسٹیٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا پاکستانی خواتین میں بہت ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن ان کے پاس کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیی جہاں وہ جدید انٹرنیشنل معیار کے مطابق میک اپ ہیئر سٹائلنگ کو سیکھ سکے ان خواتین کی مدد اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کوشاں ہوں





ان خیالات کا اظہار لندن سکول آف اکیڈمی سے ڈگری یافتہ بیوٹیشن ندا خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2006 سے میک اپ آرٹسٹ ڈگری حاصل کرنے کے بعد فیشن انڈسٹری سے منسلک ہوں لندن دبئی امریکہ کے نامور انسٹیٹیوٹ سے ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ میی بطور بیوٹیشن اپنا جدید بیوٹی سیلون بنا رکھا ہے جہاں پاکستانی بھارتی فنکاروں کے علاوہ اپنی کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہوں
حب الوطنی اور پاکستانی خواتین کے لئے کچھ کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس لئے پاکستان میی انٹرنیشنل معیار کا بیوٹی انسٹیٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں موجود تھی اب اپنی دیگر مصروفیات کی بنا پر امریکہ واپس جارہی ہوں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نامور فیشن ڈیزائنرز فیشن فوٹوگرافرز کے ساتھ کام کرچکی بہت سے فیشن ویک کا حصہ بن چکی ہوں حالیہ دنوں میی اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ برائیڈل شوٹ کیا جس کو فیشن کی دلدادہ خواتین سے بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے..







