اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن):بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4.2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالےسے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق جنوری میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کی مد میں 254 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 4.2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں پرسنل لون کی مد میں 244 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔
دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں پرسنل لونز کی مدت میں 252 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جنوری میں بڑھ کر 254 ارب روپے ہو گئے۔