راولپنڈی(ر پورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی دائر اپیلوں پر سماعت ملتوی کر تے ہوئے نئی تاریخ ہائیکورٹ آفس کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی دائر اپیلوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہوا جس پر وکلاء کی عدالت میں غیر حاضری لگائی گئی۔عدالت نے نئی تاریخ ہائیکورٹ آفس کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈویژن بنچ جسٹس صداقت خان اور جسٹس شہارم سرور پر مشتمل تھا اس موقع پر پولیس افسران سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے تھے۔
اشتہار
192
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









