فلپ 102

بیلجیئم کے بادشاہ کی غزہ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

برسلز(رپورٹنگ آن لائن)بیلجیئم کے بادشاہ فلپ نے غزہ میں کی صورت حال کو انسانیت کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیم کے بادشاہ فلپ عمومی طور پر دنیا کے سیاسی کے معاملات سے خود کو علیحدہ رکھتے ہیں اور کسی بھی تنازع پر لب کشائی نہیں کرتے۔تاہم اب بیلجیئم کے بادشاہ نے اپنے شاہی منصب اور روایات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اور ملک کے قومی دن کے اہم موقع پر غزہ کے حوالے سے غیر معمولی بیان جاری کیا ہے۔

برسلز میں شاہی محل سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہ فلپ نے کہا کہ میں ان تمام آوازوں میں شامل ہوں جو غزہ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کر رہے ہیں جہاں معصوم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بمباری کا شکار ہو رہے ہیں اور محصور علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ کی یہ ابتر صورتحال بہت زیادہ طویل ہوچکی ہے۔ یہ انسانیت کے لیے باعثِ شرم ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہوں کہ اس ناقابلِ برداشت بحران کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں