لین جیئن 22

بیرون ملک مقیم چینیوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد دیتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں یہ کہاوت دہرائی کہ ، “ہر تہوار کے موقع پر اپنے پیارے مزید یاد آتے ہیں “۔

جمعہ کے روز انہو ں نے کہا کہ گھوڑے سے منسوب سال کے جشن بہار کے دوران، ہم بیرون ملک مقیم چینیوں کو یاد کرنے کے لیے اپنی خصوصی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ مختلف دوروں اور مبارکبادوں کے علاوہ، بیرون ملک سفارت خانے اور قونصل خانے جشن بہار کے تہوار کے دوران مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے،

جس سے نئے چینی سال کی خوشی کی ایک عالمی لہر پیدا ہو گی جہاں زیادہ سے زیادہ چینیوں اور تمام ممالک کے دوستوں کو شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا، چین اور دیگر ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو بڑھایا جائے گا ، اور بیرون ملک مقیم چینیوں کو مادر وطن جیسا خوشگوار اور اپنائیت کے ماحول کا احساس دیا جائے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر، ہم بیرون ملک مقیم چینیوں کو بھی گھوڑے سے منسوب نئے چینی سال کی مبارک اور آنے والے سال کی خوشحالی کی دعا دیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں